Subscribe Us

Laal Haveli by Uzzae Zehan complete pdf

Laal Haveli by Uzzae Zehan complete pdf download

 Laal Haveli written by Uzzae Zehan complete pdf is available here. It is black magic based, family fueds based, suspense based, cousin marriage based,haveli based, revenge based novel. Download family based novel, download revenge based novel, download black magic based novel, download cousin marriage based novel, download urdu novel pdf.

We are delighted to have you here. We have created a premier platform for both writers and readers, where all writers can showcase their literary talents, and readers can find the finest novels. You will discover a wide range of novels on this site, including romantic, horror, family-based, mystery, second-marriage themes, army-related stories, adventure tales, Islamic literature and much more.

SNEAK PEAK 1

کم آن نیلوفر ، کب تک حویلی میں نظر بند رہو گی..بس بھی کر چکو یار اپنے بھائیوں سے ڈرنا چھوڑدو ،  تم کب بڑی ہو گی کب اپنے بارے میں سوچو گی ، ان اٙن دیکھی بیڑیوں سے آزاد کروائو یار خود کو ، حویلی سے باہر بھی ایک دنیا ہے "
" تم کیا کہہ رہی مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا "
نیلوفر کو لگا کہ تھوڑی دیر اور اس کے پاس بیٹھی تو اسکی باتوں میں الجھ جائے گی ۔۔ 
وہ تیزی سے کتابیں سمیٹتی ہوئی اٹھ کھڑی ہوئی ۔۔
 ردا نے جبراً اسکا ہاتھ پکڑ کر روکا ۔۔ 
" نیلی ؟؟ نیلی ؟ رکو یار ۔۔ میں تمہاری بھلائی کے لئے ہی کہہ رہی ہو پلیز تھوڑا غور کرو میری باتوں پر کم از کم اپنے لئے تو اسٹینڈ لینا سیکھو ، میں تمہیں ایسے گھٹ گھٹ کر جیتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتی "
وہ پھٹ پڑی ..
" تم کب سمجھو گی ردا میں  اپنی زندگی سے مطمئن ہوں مجھے کچھ اور نہیں چاہیئے "
وہ زچ ہوکر بولی 
" تم مطمئن ہو ، لیکن تم خوش نہیں ہو ۔۔ تمہارے بھائیوں نے تمہیں اس حویلی میں قید کر رکھا ہے تمہیں باہر کی ہوا نہیں لگنے دی ۔۔ اور اس وجہ سے وہ نقصان اٹھائیں گے دیکھنا تم "
 وہ غصے سے کہہ کر لمبے لمبے ڈگ بھرتی وہاں سے چلی گئی ۔۔ نیلوفر منہ کھولے بات کا مفہوم سمجھنے کی کوشش میں ایک دو پل 
کھڑی رہی پھر قدم بڑھادیئے ...

SNEAK PEAK 2
زندگی میں پہلی بار  کسی کے سامنے اتنا شرمندہ ہوا تھا ۔۔ " تو تم بھی اس سارے کھیل میں شامل تھے ، دھوکے باز انسان ۔۔ اب مجھے پتا چلا کیوں عفان انکل مجھے نکاح کے بغیر یہاں نہیں بھیجنا چاہتے تھے کیونکہ وہ تم لوگوں کی اصلیت سے واقف تھے "
 عینا نے انتہائی نفرت سے اسے خود سے دور دھکیلا اور مخالف سمت چلنے لگی ۔۔ آنکھوں میں آئی نمی کو سختی رگڑ کر صاف کیا ۔۔ 
" عینا میری بات سنو ، رکو کہاں جا رہی ہو ؟ 
اس نے لپک کر کلائی پکڑلی ۔۔۔ 
" نام مت لو میرا فریبی انسان " 
وہ نفرت سے پھنکاری ۔۔ 
وہ نظرانداز کرکے سختی سے بولا
"تم کہیں نہیں جارہی ہو ، میرے ساتھ حویلی واپس چلو "
" تمہاری ہمت بھی کیسے ہوئی مجھ پر حکم چلانے کی ، مجھے دھوکہ دینے کے بعد تمہیں ابھی بھی لگتا ہے کہ میں تم پر بھروسہ کروں گی ۔۔ "
 اسکی آنکھوں اور لہجے میں نفرت ہی نفرت تھی سائرس کے لئے ۔۔ 
وہ لب بھینچ کر رہ گیا ۔۔
" مجھے مجبور مت کرو ، میں تمہارے ساتھ ذبردستی نہیں کرنا چاہتا عینا "
" تم سے اور امید بھی کیا کی جا سکتی ہے"
 وہ اسے کھینچ کر گاڑی تک لے آیا ۔۔۔
" ہاتھ چھوڑو میرا ، مجھے واپس نہیں جانا تمہارے ساتھ "
وہ مزاحمت کرتی ہوئی چلائی ۔۔
 عینا جتنی نازک معلوم ہوتی تھی اس سے کہیں زیادہ مضبوط تھی ۔۔ وہ خود کو چھڑا کر بھاگنا چاہتی تھی مگر اچانک سامنے ایک بھدے سے حلیے والی بوڑھی عورت آگئی ۔۔ اسکے لبوں سے دلخراش چیخ نکلی وہ بے ساختہ سائرس کے سینے سے لگ گئی ۔۔

SNEAK PEAK 3
چھوڑو مجھے "
" کیوں چھوڑوں ۔۔ جب میں پکڑوں تو تم بوکھلا جاتی ہو "
وہ بھی حسین تھا ۔۔ ہٹ دھرمی سے بولا ۔۔
" غلطی ہوگئی مجھ سے "
 اب کی بار آبش برہمی سے بولی ۔۔ 
"غلطی ہوئی ہے تو سزا بھی ملے گی "
 وہ ذو معنی انداز میں بولا ۔۔ سن کر آبش کے حواس گم ہونے لگے ۔۔
" میں تمہارے منہ سے دوبارہ سننا چاہتا ہوں ؟ وہ سب جو تم نے بے ہوشی کے دوران میرے سراہنے بیٹھ کر کہا تھا ، تب میں ہوش میں نہیں تھا  "
 اسکی بوجھل آواز آبش کے چھکے چڑا دیئے ۔۔ 
"بتائو ؟ "
 وہ گرفت چھڑانے کو مچل رہی تھی ۔۔ 
"تمہاری بولتی یہیں آکر بند کیوں ہوجاتی ہے ؟ "
 اس نے غصے میں آکر جبڑے بھینچے  ۔۔  اگلے ہی لمحے ناراضگی سے کہتے ہوئے گرفت ڈھیلی کردی 
 " میں تم سے اگلوا کر ہی دم لوں گا "
وہ ہولے سے بڑبڑایا ۔۔ آبش موقع غنیمت جان کمرے سے نکل کر رکا ہوا سانس بحال کرنے لگی

Download family based novel, download revenge based novel, download black magic based novel, download cousin marriage based novel, download urdu novel pdf.

Post a Comment

0 Comments