Subscribe Us

Phir Wohi Ishq by Hafsa Usman Malik complete urdu novel

Phir Wohi Ishq by Hafsa Usman Malik complete urdu novel  download

Phir Wohi Ishq written by Hafsa Usman Malik complete urdu novel available here. It is second marriage based novel and it is also romantic novel. Download urdu novel, download second marriage based novel,  download most romantic novel, read online novel.

We are delighted to have you here. We have created a premier platform for both writers and readers, where all writers can showcase their literary talents, and readers can find the finest novels. You will discover a wide range of novels on this site, including romantic, horror, family-based, mystery, second-marriage themes, army-related stories, adventure tales, Islamic literature and much more.

SNEAK PEAK

ماضی:۔۔۔۔۔۔۔۔

حماس جاب سے واپس آیا اور کمرے میں آتے ہی مریم کو اپنے حصار میں لے کر کہا

 "کیسا دن گزرا میری بیگم کا؟"۔۔ 

"بور سے بور تر ایک تو آپ جاب پر چلے جاتے ہیں اوپر سے آنٹی سے بھی کہہ کر جاتے ہیں کہ مجھ سے کوئی کام نا کروائیں میں تو بور ہو جاتی ہوں کیا کروں سارا دن" مریم نے منہ بھنسوڑ کر کہا۔۔

 "اچھا تو میری جان میرے بغیر بور ہو جاتیں ہیں اگر آپ کہیں تو میں جاب چھوڑ کر گھر بیٹھ جاؤں آپ کے قدموں میں" حماس نے ہنس کر کہا۔۔ 

اور پھر سے مخاطب ہوا "ہاں تم ایک کام کیا کرو پورا دن اپنا خیال رکھا کرو فروٹس اور جوس وغیرہ کھایا پیا کرو میرے لیے ہمارے بچے کے لیے اپنا خیال رکھا کرو"۔۔

 "ہاں رکھتی تو ہوں لیکن آپ زرہ جلدی آ جایا کریں" مریم نے کہا۔۔

 "ہاں آ جاؤں گا میری جان میری محبت میرا عشق اور حکم کرو تمہارے لیے تو جان بھی حاضر ہے لیکن مانگنا نہیں باقی خیر ہے" حماس نے آخری بات پر قہقہ لگا کر کہا۔۔

 "آپ بہت برے ہیں میں نے آپ سے بات نہیں کرنی" مریم نے کہا اور حماس کے کندھے پر مکوں کی برسات کر دی۔۔

 اور اس کے حصار سے نکل کر کمرے سے باہر چلی گئ حماس بھی ہنستا ہوا اس کے پیچھے چلا گیا۔۔ 

وہ دونوں اپنی زندگی میں بہت خوش تھے لیکن ایک حادثہ ہوا اور دونوں ایک دوسرے سے ہمیشہ کے لیے جدا ہوگئے۔۔

۔۔۔۔

آج مریم کی ڈلیوری تھی اسکا آپریشن ہونا تھا حماس نے اپنے ہاتھوں سے سگنیچر کر دیے تھے اسے کیا پتہ تھا کہ اس کی جان سے پیاری بیوی اسے چھوڑ کر چلی جائے گی۔۔

ڈاکٹر آپریشن تھیٹر سے باہر آیا تو حماس بھاگ کر اس کے پاس گیا

 "مبارک ہو بیٹا ہوا ہے لیکن آئی ایم سوری ہم ماں کو نہیں بچا سکے" ڈاکٹر پیشہ وارانہ انداز میں کہہ کر چلا گیا تھا حماس کے چہرے پر بیٹے کا سن کر خوشی کے تاثرات آئے وہیں دوسری خبر سن کر وہ پتھر کا بن گیا اسے اپنی سماعتوں پر یقین ہی نہیں آ رہا تھا وہ وہیں کھڑے کھڑے بیہوش ہوگیا

 جب سے اسے ہوش آیا وہ چپ ہو گیا تھا نا روتا تھا نا کسی سے کوئی بات کرتا تھا دو ہفتے تو وہ ایسے ہی رہا جب وہ ٹھیک ہوا تب سے وہ ایسا ہو گیا تھا روڈ سب سے ایک ہی لہجے میں بات کرتا تھا کسی سے ہنس کر بات نہیں کرتا تھا چھ ماہ تک نا اس نے بیٹے کو گود میں لیا نا اس کی طرف دیکھا اس کے بعد وہ کچھ ٹھیک ہوا اب وہ بیٹے اور اماں دونوں سے باتیں کرتا تھا لیکن اماں جی کو اب بھی لگتا تھا کہ یہ پہلے والا حماس نہیں ہے۔۔۔

____________________________________________

SNEAK PEAK
آپ سے ایک بات پوچھوں؟" حماس نے پھر اسے مخاطب کیا۔۔
 "جی" امثال نے مختصر سا جواب دیا۔۔ 
"نکاح کے بعد سے آپ مجھ سے ٹھیک سے بات کیوں نہیں کرتیں؟ میری کوئی بات بری لگی ہے کیا؟" حماس نے کہا۔۔
 "نہیں ایسی بات نہیں ہے آپ کو ایسا کیوں لگتا!" امثال نے حماس کی طرف دیکھ کر کہا۔۔
"اچھا لیکن کوئی بات تو ہے آپ اگر بتائیں گی نہیں تو غلط فہمیاں بڑھتی جائیں گی پھر ہم بعد میں بھی انہیں حل نہیں کر سکیں گے۔ جو بھی بات ہے آپ مجھے بتائیں پلیز اٹس آ رکویسٹ" حماس نے کہا اور نظریں اس کے چہرے پر جما لیں۔۔ 
"آپ کو اس سب سے غرض نہیں ہونی چاہیے میرے ساتھ کیا ہو رہا یا میں چپ کیوں ہوں آپ نے تو صرف مجھ پر رحم کیا تھا نا" امثال کی  آنکھوں سے موتی ٹوٹ کر گرے تھے۔۔
 "پلیز ایسا کچھ بھی نہیں ہے میں بس چاہتا تھا کہ میرا ماضی آپ سب کو پہلے بتا دیا جائے تا کہ آپ پھر فیصلہ کریں۔۔ مجھے لگتا ہے آپ نے اماں جی کی باتیں سن لی ہوں گی وہ تو صرف مجھے منانے کے لیے یہ سب کہہ رہی تھیں باقی ان کا یہ سب مطلب ہرگز نہیں تھا" حماس نے کہا۔۔ حماس نے امثال کا ہاتھ تھام کر کہا 
" پلیز رونا بند کریں مجھے الجھن ہو رہی ہے میری طرف دیکھیں۔۔ میں نے یہ نکاح اپنی مرضی سے کیا تھا اور میں اپنے فیصلے پر مطمئن ہوں مجھے بعد میں اپنی فیلنگز سمجھ آئیں" حماس کچھ دیر کے لیے رکا پھر بولا
"مجھے آپ کے ساتھ ہونا آپ کا بات کرنا ہنسنا پسند ہے مجھے آپ کے رونے سے تکلیف ہوتی ہے اگر یہی محبت ہے تو ہاں میں آپ سے محبت کرتا ہوں میں سوچتا تھا مجھے دوسری بار محبت نہیں ہوگی لیکن مجھے تو عشق ہو گیا آپ کی ہر ادا سے۔ میری آنکھوں میں دیکھیں میری فیلنگز جھوٹی نہیں ہیں" حماس نے اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا۔۔

 DOWNLOAD PDF LINK

give us your feedback in comment

Download urdu novel, download second marriage based novel,  download most romantic novel, read online novel

Post a Comment

0 Comments