Subscribe Us

Ghum E Ashna by Noor ul Huda complete novel pdf

Ghum E Ashna by Noor ul Huda complete novel pdf download

 Ghum E Ashna written by Noor ul Huda complete novel pdf available on our website. It is arrange marriage based, revenge based, suspense based and after marriage based novel. Download suspense novel, urdu suspense based novel, after marriage based novel download, bold novel download, download free urdu novel, online read novel. 

 We are delighted to have you here. We have created a premier platform for both writers Welcome and readers, where all writers can showcase their literary talents, and readers can find the finest novels. You will discover a wide range of novels on this site, including romantic, horror, family-based, mystery, second-marriage themes, army-related stories, adventure tales, Islamic literature and much more.


SNEAK PEAK

"نکاح مبارک ہو۔"

اپنے سے چند انچ کے فاصلے پر بیٹھے شارق کے سنجیدہ چہرے کودیکھتے ہوئے اس نے دھیرے سے کہا تھا۔شارق نے لمظ کی آواز سن کر اس کی جانب دیکھا مگر بھاری  ڈوپٹے کے گھونگٹ میں۔چھپے اس کے چہرے کو دیکھ نہیں پایا تھا۔

"بربادی مبارک ہو۔"

وہ پراسرار سا بولا اس کے الفاظ لمظ کو سنائی تو دے گئے تھے مگر وہ کچھ بھی اندازہ لگانے سے قاصر تھی۔

"تمہاری وجہ سے مجھے اس لڑکی کو اپنی زندگی میں پہلی جگہ دینی پڑ رہی ہے جو صرف میری بیا کی ہے لیکن بہت جلد میں اس رشتے سے چھٹکارا حاصل کر لوں گا۔تب تم بکھرو گے باسط انصاری ۔کیونکہ تمہاری وجہ سے تمہاری جان سے پیاری لمظ جو رسوائی کا ساماں بنے گی۔"

وہ باسط کے مسکراتے چہرے کو دیکھ کر دل ہی دل میں اس سے مخاطب تھا۔

🙂🙂🙂🙂🙂

SNEAK PEAK 2

"مجھے نفرت نہیں ہے تم سے صمد!"

بنین کی آواز پر وہ رکا تھا۔

"نفرت میں بھی سامنے والے کو اہمیت مل جاتی ہے مگر تم اور تمہارے خاندان کی میری نظر میں ذرا برابر بھی اہمیت نہیں ہے۔"

ہونٹ کے کنارے سے نکلتا خون صاف کر کر وہ طنزیہ بولی تھی۔صمد مٹھیاں بھینچتا اس کی جانب مڑا تھا۔

"تمہاری اسی زبان کو کاٹنے کے لیے تم سے نکاح کیا ہے بنین!ورنہ اور بھی طریقے تھے تمہاری اس زبان کو بند کرنے کے۔"

اسے بالوں سے جکڑتا وہ غصے سےایک ایک لفظ چبا کر بولا تھا۔

"کونسا نکاح مسٹر عبدالصمد!"

بنین کے سوال سے زیادہ اس کی پراعتمادی نے صمد کو حیران کیا تھا۔

"کہاں سے لاؤ گے ثبوت نکاح کا؟کیسے ثابت کرو گے مجھے اپنی بیوی؟"

اپنے بال چھڑواتی وہ طنزیہ بولی تو صمد نے دھکامارکر اسے راستے سے ہٹایا۔ الماری میں لگی چابی دیکھ کر اس نے جلدی سے الماری کھولی۔کوڈ لگاکر لاکر کھولا تو اندر راکھ رکھی تھی۔ وہ غصے سے اس کی پلٹا تھا، تبھی دروازے پر بیل ہوئی تھی۔ 

"یہ راکھ تمہارے ارادوں کی راکھ تھی مسٹر صمد! "

زمین پر پڑا اپنا ڈوپٹہ اٹھا کر وہ دروازے کی سمت بڑھی تھی۔ 

صمد نے اسے بازو سے پکڑ کر واپس کھینچا تھا۔ ایک کی آنکھوں میں نفرت تھی تو دوسرے کی آنکھیں مذاق اڑاتی معلوم ہورہی تھی۔ 

"تمہارا پورا خاندان حساب دے گا صمد! یہ لڑائی نفرت کی نہیں انصاف کی ہوگی۔"

پوری طاقت سے اسے پیچھے دھکیلتی وہ بولی تھی۔ صمد نے گن نکال کر اس پر تانی تھی۔ 

"کہا تھاناں اور طریقے بھی ہیں تمہاری زبان بند کرنے کے۔ "

گن لوڈ کرتا وہ تمسخرانہ انداز میں بولا تھا۔

SNEAK PEAK 3

وہ ہادی کے فورس کرنے پر آتو گئی تھی مگر اب عجیب سی بے چینی اسے ہو رہی تھی۔سب لوگوں کو خوش گپیوں میں مصروف دیکھ کر وہ ایک تنہا گوشے کی جانب بڑھ گئی تھی۔روشنیوں بھری محفل میں یہ حصہ کافی حد تک تاریک تھا۔وہ ان سب کی جانب دیکھتی قدم پیچھے لینے لگی تو انجانے میں پیچھے رکھے کیکٹس کے گملوں سے ٹکرائی۔اپنی چیخ دباتی وہ کیکٹس میں الجھا ڈوپٹہ نکالنے لگی۔اسے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اس کے آنکھ سے آنسو کیوں بہہ نکلے تھے۔شاید اپنی بے بسی پر۔جب ڈوپٹہ آزاد نہ ہوا تو اس نے جھنجھلاتے ہوئے اپنا ہاتھ کیکٹس پر مارا۔اس کے منہ سے کراہ نکلی تھی۔وہ رونے لگی تھی۔جب اچانک کوئی اس کے پاس نیچے بیٹھا تھا۔احتیاط سے اس کا ڈوپٹہ کیکٹس سے الگ کر وہ کھڑا ہوا اور جیب سے رومال نکال کر اس کی جانب بڑھایا۔اندھیرے کے باعث وہ آنے والے شخص کا چہرہ نہیں دیکھ پائی تھی۔دھیرے سے رومال اس کے ہاتھ سے لے کر اس نے اپنی ہتھیلی پر رکھا تھا۔

"بھائی!!!"

بنین کی آواز پر وہ شخص مڑا تھا۔

"آپ یہاں ہیں ؟چلیں میرے ساتھ۔"

اس سے پہلے وہ زبردستی اسے اپنے ساتھ لے جاتی اس کی نظر حوریہ پر پڑی

DOWNLOAD PDF LINK

give us your feedback in comment

Download suspense novel, urdu suspense based novel, after marriage based novel download, bold novel download, download free urdu novel, online read novel. 


Post a Comment

0 Comments